Friday, May 4, 2012

rooh ka zikar quran pak main

As salamu allaiqum

Quran pak main jis jis jaga rooh ka zikar howa ha wo main yaha post kar raha ho

(1) اور بے شک ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور اس کے بعد بھی پے در پے رسول بھیجتے رہے اور ہم نے عیسیٰ مریم کے بیٹے کو نشانیاں دیں اور روح لقدس سے اس کی تائید کی کیا جب تمہارے پاس کوئی وہ حکم لایا جسے تمہارے دل نہیں چاہتے تھے تو تم اکڑ بیٹھے پھر ایک جماعت کو تم نے جھٹلایا اور ایک جماعت کو قتل کیا
( سورة البقرة , Al-Baqara, Chapter #2, Verse #87)
(2) یہ سب رسول ہیں ہم نے ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے بعض وہ ہیں جن سے الله نے کلام فرمائی اور بعضوں کے درجے بلند کیے اور ہم نے عیسیٰ مریم کے بیٹے کو صریح معجزے دیے تھے اور اسے روح القدس کے ساتھ قوت دی تھی اور اگر الله چاہتا تو وہ لوگ جو ان پیغمبروں کے بعد آئے وہ آپس میں نہ لڑتے بعد اس کے کہ ان کے پاس صاف حکم پہنچ چکے تھے لیکن ان میں اختلاف پیدا ہو گیا پھر کوئی ان میں سے ایمان لایا اور کوئی کافر ہوا اور اگر الله چاہتا تو وہ آپس میں نہ لڑتے لیکن الله جو چاہتا ہے کرتا ہے
( سورة البقرة , Al-Baqara, Chapter #2, Verse #253)
(3) بے شک جو لوگ اپنے نفسوں پر ظلم کر رہے تھے ان کی روحیں جب فرشتوں نے قبض کیں توان سے پوچھا کہ تم کس حال میں تھے انہوں نے جواب دیا ہم اس ملک میں بے بس تھے فرتشوں نے کہا کیا الله کی زمین وسیع نہ تھی کہ تم اس میں ہجرت کر جاتےسو ایسوں کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور بہت ہی برا ٹھکانہ ہے
( سورة النساء , An-Nisa, Chapter #4, Verse #97)
(4) جب الله کہے گا اے عیسیٰ مریم کے بیٹے میرا احسان یاد کر جو تجھ پر اور تیری ماں پر ہوا ہےجب میں نے روح پاک سے تیری مدد کی تو لوگوں سے گود میں اور ادھیڑ عمر میں بات کرتا تھا اور جب میں نے تجھے کتاب اورحکمت اور تورات اور انجیل سکھائی اور جب تو مٹی سے جانور کی صورت میرے حکم سے بناتا تھا پھرتو اس میں پھونک مارتا تھا تب وہ میرے حکم سے اڑنے والا ہو جاتا تھا اور مادر زاد اندھے کو اور کوڑھی کومیرے حکم سے اچھا کرتا تھا اور جب مردوں کو میرے حکم سے نکال کھڑا کرتا تھا اور جب میں نے بنی اسرائیل کو تجھ سے روکا جب تو ان کے پاس نشانیاں لے کر آیا تو جو ان میں کافر تھے وہ کہنے لگے اور کچھ نہیں یہ تو صریح جادو ہے
( سورة المائدة , Al-Maeda, Chapter #5, Verse #110)
(5) پھر اس سے زیادہ ظالم کون ہوگا الله پر بہتان باندھے یا اس کے حکموں کو جھٹلائے ان لوگوں کا جو کچھ نصیب ہے وہ ان کو مل جائے گا یہاں تک کہ جب ان کے ہاں ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ان کی روح قبض کرنے کے لیے آئيں گے تو کہیں گے کہ وہ کہاں گئے الله کو چھوڑ کر جن کی تم عبادت کرتے تھے کہیں گے ہم سے سب غائب ہو گئے اور اپنے کافر ہونے کااقرار کرنے لگیں گے
( سورة الأعراف , Al-Araf, Chapter #7, Verse #37)
(6) پھر جب میں اسے ٹھیک بنالوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو تم اس کے آگے سجدہ میں گر پڑنا
( سورة الحجر , Al-Hijr, Chapter #15, Verse #29)
(7) یہ وہ لوگ ہیں کہ فرشتوں نے ان کی ایسی حالت میں روح نکالی تھی کہ وہ اپنے آپ پر ظلم کر رہے تھے
( سورة النحل , An-Nahl, Chapter #16, Verse #27)
(8) اور یہ لوگ تجھے رو ح کے متعلق سوال کرتے ہیں کہہ دو روح میرے رب کے حکم سے ہے اور تمہیں جو علم دیا گیا ہے وہ بہت ہی تھوڑا ہے
( سورة الإسراء , Al-Isra, Chapter #17, Verse #85)
(9) اوروہ عورت جس نے اپنی عصمت کو محفوظ رکھا پھر ہم نے اس میں اپنی روح پھونک دی اور اسے اور اس کے بیٹے کو جہان کے لیے نشانی بنایا
( سورة الأنبياء , Al-Anbiya, Chapter #21, Verse #91)
(10) پھراس کے اعضا درست کیے اور اس میں اپنی روح پھونکی اور تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل بنایا تم بہت تھوڑا شکر کرتے ہو
( سورة السجدة , As-Sajda, Chapter #32, Verse #9)
(11) پھر کیا حال ہوگا جب ان کی روحیں فرشتے قبض کریں گے ان کے مونہوں اور پیٹھوں پر مار رہے ہوں گے
( سورة محمد , Muhammad, Chapter #47, Verse #27)
(12) پھر کس لیے روح کو روک نہیں لیتے جب کہ وہ گلے تک آ جاتی ہے
( سورة الواقعة , Al-Waqia, Chapter #56, Verse #83)
(13) تو تم اس روح کو کیوں نہیں لوٹا دیتے اگر تم سچے ہو
( سورة الواقعة , Al-Waqia, Chapter #56, Verse #87)
(14) اور مریم عمران کی بیٹی (کی مثال بیان کرتا ہے) جس نے اپنی عصمت کو محفوظ رکھا پھر ہم نے اس میں اپنی طرف سے روح پھونکی اور اس نے اپنے رب کی باتوں کو اور اس کی کتابوں کو سچ جانا اوروہ عبادت کرنے والو ں میں سے تھی
( سورة التحريم , At-Tahrim, Chapter #66, Verse #12)
(15) (جن سیڑھیوں سے) فرشتے اور اہلِ ایمان کی روحیں اس کے پاس چڑھ کر جاتی ہیں (اور وہ عذاب) اس دن ہو گا جس کی مقدار پچاس ہزار سال کی ہے
( سورة المعارج , Al-Maarij, Chapter #70, Verse #4)
(16) (ارشاد ہوگا) اے اطمینان والی روح
( سورة الفجر , Al-Fajr, Chapter #89, Verse #27)
(17) بے شک وہ کامیاب ہوا جس نے اپنی روح کو پاک کر لیا
( سورة الشمس , Ash-Shams, Chapter #91, Verse #9)
(18) اس میں فرشتے اور روح نازل ہوتے ہیں اپنے رب کے حکم سے ہر کام پر
( سورة القدر , Al-Qadr, Chapter #97, Verse #4)


dua main yaad rakheya ga
amel soname
amel_soname@yahoo.com

1 comment:

Anonymous said...

Asslamu Alaikum

how are you amel. Sir I need your help. Plz tell me something to recite.

Infact my problem is that though my age is 35 but the soul inside me is v. innocent and childish, according to when I sleep, I see myself (soul).
simply I want command over my soul, I'm a technician and have been working in a technical field for last 5 years, now my experience counts. and some good firms want to hire me. They come to my soul for me to ask question for job. Now I know that I (my soul) should talk with them about my job but I remain silent, then they take my soul to their working place so that I could often went there and then finally be a part of them (organization).
Now some peoples (my Ex-Colleagues) don't want me to join a good organization as my job place. My enemies got a technique to get invisible, infact they come out of their bodies, and by doing that they torture at my soul which I often see while I sleep and whenever my soul want to go to particular place for work
I just want a full command over my soul so that I could get rid off my enemies and could get a better job.

Post a Comment